جامعۃ اہل البیتؑ دار الحکومت اسلام آباد کے قلب میں ایک جامع، ہمہ وصف تعلیمی ادارہ ہے۔ ایسی مثالی درسگاہ جو اسلامی تعلیمات کی اصالت اور فکر ساز پیغام کی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو عصری علوم میں بھی ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

جامعہ سے فارغ التحصیل علماء بین الاقوامی سطح پر ترویج و نشر معارف اسلامی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور جامعہ کے زیر نگرانی چلنے والےسینکڑوں ادارے تعلیمی اور فلاحی میدان میں قابل فخر مقام رکھتے ہیں۔

استاد العلماء محسن ملّت مفسر قرآن حجۃ الاسلام والمسلمین علّامہ شیخ محسن علی نجفی نے اپنی عملی زندگی کا آغاز جس بابرکت ادارے سے کیا وہ جامعہ اہلبیت ہے۔

جامعہ سے فارغ التحصیل علماء تحریر و تقریر اور تدریس و تحقیق کے میدان میں بین الاقوامی مقام کے حامل ہیں

اعلیٰ ترین دینی و دنیوی تعلیمی میدان میں یقینی کامیابی

درس خارج اور PhD تک کی تعلیم ایک ساتھ تکمیل کا انمول موقع

جامعہ کے زیر نگرانی چلنے والے سینکڑوں اداروں میں خدمت کے مواقع